برقع اوینجر قسط نمبر 1
(0.05- 4:37)
یہ ہے حلوہ پور میرا شہر میرا گهر
بچپن میں ایک خوفناک واقعے کی وجہ سے یتیم ہو گئی تب ہی ایک نیک شخص نے مجهے اپنے گهراور دل میں جگہ دی وہ میرے سرپرست بن گئے۔ انہوں نے مجهے ایک قدیم ہنر سکهایا تخت کبڈی سٹائل۔ کتاب قلم اور جدید قلابازی لڑنے کا فن۔ اب میں اپنی قوتوں کو اچهائی کے لئے استعمال کرتی ہوں امن اور انصاف، علم اور کتاب کی دوست ہوں ظلم اور جہالت کی آندھیوں سے ٹکراتی ہوں کیوںکہ میں ہوں برقع اوینجر۔
♦
کبڈی جان : شاباش
کبڈی جان : جیا میرے بچے ! انڈے توڑے بغیر پکڑنے ہیں۔ اپنے ہاتھ نرم رکهو اور اپنے ہواس قائم۔ یاد رکهنا تخت کبڈی میں ہتهیار کی طاقت نہیں بلکہ مکمل صلاحیت اور ذہنی چستی ضروری ہے۔
جیا : جی کبڈی جان
کبڈی جان : چلو پهر سے کریں
♦
کبڈی جان : کیا بات ہے میرے بچے؟ یہ ایکسرسائز تو تم روز کرتی ہو تمہارا دهیان کہیں اورتو بٹا ہوا نہیں ہے کیا؟
جیا : کبڈی جان ! مجهے ڈررہتا ہے اگر بابا بندوق اور اُس کے غُنڈے اکهٹے حملہ کر دیں تو؟ پتہ نہیں میں مقابلہ کر سکوں گی کہ نہیں؟
کبڈی جان : جیا میرے بچے ! تم چهوٹی سی تهیں جب تمہاری امّی نے اور میں نے تمہیں گود لیا تها مجهے تب ہی پتہ تها کہ تم باقی بچوں سے مختلف ہو تم میں ایک طاقت تهی، ایک بہادری ، ایک مظبوطی ،۔۔۔۔۔۔ اسی لئے میں نے تمہیں تخت کبڈی سکهائی یقین جانو تم ہر مصیبت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو کسی بهی مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تمہارے پاس تخت کبڈی ہے پریشان نا ہو اور تم اندرونی سکون کی ایکسرسائز کرتی رہا کرو تب تمہیں کوئی مشکل پیدا نہیں ہوگی۔
◊ ◊ ◊
Listen and fill in the blanks.
یہ ہے حلوہ پور میرا ______ میرا ________بچپن میں ایک _________ واقعے کی وجہ سے یتیم ہو گئی تب ہی ایک ________ شخص نے مجهے اپنے ___________میں اپنے ________ میں جگہ دی وہ میرے ____________ بن گئے ۔انہوں نے مجهے ایک ________ ہنر سکهایا _________ سٹائل ________
، قلم اور جدید قلابازی سے_________کا فن۔
اب میں اپنی _______ کو اچهائی کے لئے استعمال کرتی ہوں کیوںکہ میں ہوں برقع اوینجر
◊ ◊ ◊
دی گئی فہرست میں درست معنی چن کر کالم میں دئیے گئے الفاظ کے آگے لکھيں۔
پرانے زمانے کا |
یتیم |
ہوش یا سمجھ |
سرپرست |
خیال رکھنے والا |
چستی |
جس کے ماں باپ نا ہوں |
قدیم |
تیزی |
ہواس |
◊ ◊ ◊
Answer the following questions while listening the episode.
جیا کی سرپرستی کس نے کی اور کیوں؟
_____________________________________________
جیا کی زندگی کا مقصد کیا ہے ؟
___________________________
جیا کوکس سے ڈر لگا اور کیوں ؟
__________________________
جب جیا چھوٹی تھی تو اس کی امی اور کبڈی جان کا اس کے بارے میں کیا خیال تھا ؟
_________________________
کبڈی جان نے جیا کو کیا نصیحت کی ؟
_________________________________________
وڈیرو پجیرو اور بابا بندوق لڑکیوں کا سکول کیوں بند کرنا چاہتے تھے ؟
____________________________
وڈیرو پجیرو اور بابا بندوق کیسے آدمی تھے ؟
_______________________________________________
لڑکی سکول بند ہونے کے خیال سے کیوں پریشان تھی ؟
______________________________________________
جیا نے مصیبت سے بچاؤ کا کیا حل بتایا اوراس سے کامیابی کیسے حاصل کی جا سکتی تھی ؟
____________________________________________